منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص نے خواجہ سرا کے بھیس بدل کر ایک گھر میں مبارک باد دینے کے بہانے داخل ہوا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کیا۔تفتیش کے دوران پولیس کو مبینہ طور پر ایسی فوٹیج ملی جس میں ایک شخص واردات کے بعد ساڑھی پہن کر رکشے میں سوار ہوتا دکھائی دیا۔جس پر پولیس نے اس کے سفر کا سراغ لگاتے ہوئے تھانے کے علاقے کھاریگاں کی ایک کچی آبادی تک ٹریس کیا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں 28 سالہ شخص نے بتایا کہ اس نے ساڑھی پہن کر خود کو خواجہ سرا کا روپ دیا اور ایک گھر میں گھس کر خاتونِ خانہ کو اپنی باتوں میں پھنسایا۔ملزم نے خاتون کو کہا کہ نظرِ بد ہے جسے دور کرنے کے لیے ایک رسم ادا کرنا ہوگی جس کے لیے خاتون کو بیڈ روم لے کر گیا اور دھونس دھمکی دیکر جنسی زیادتی کی۔تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم صرف خواجہ سرا کا روپ ہی نہیں دھارتا تھا بلکہ لوگوں سے رابطے کے لیے بھکاری کا بھیس بھی اختیار کرتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…