اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے19پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394روپے 83پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395روپے 85پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں(آج) 7اکتوبر کیلئے ہیں۔



















































