اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88پیسے اضافہ کیا گیا
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88پیسے کی کمی کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 393روپے 64پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 397روپے 76پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت(آج) 6اکتوبر کیلیے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق رات12بجے سے ہوگیاہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔



















































