پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جرمنی میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع سامنے آگئے ہیں،

جہاں اہل امیدوار سرکاری پورٹل کے ذریعے دستیاب آسامیوں کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پاکستانی شہری جرمنی میں ملازمتوں کی تلاش کے لیے جرمن حکومت کے آفیشل Make it in Germany پورٹل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس آن لائن پلیٹ فارم پر ان کمپنیوں اور اداروں کی مختلف ملازمتیں درج ہوتی ہیں جو بیرون ملک سے امیدوار بھرتی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔سرکاری معلومات کے مطابق جرمنی میں روزگار کے مواقع صرف ایک شعبے تک محدود نہیں بلکہ آئی ٹی، انجینئرنگ، نرسنگ، میڈیکل، سائنس اور مختلف ہنرمند پیشوں سمیت کئی شعبوں میں آسامیاں دستیاب ہوسکتی ہیں۔

حکام نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی آسامی کے لیے درخواست دینے سے قبل متعلقہ سرکاری پورٹل پر ملازمت کی شرائط، اہلیت اور درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار اچھی طرح دیکھ لیں۔جرمنی جانے کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے اور ویزا سے متعلق شرائط اہم ہوں گی۔ جرمن حکومت نے ہنرمند اور اہل افراد کے لیے ملازمت کی بنیاد پر ملک آنے کے مختلف راستے متعارف کر رکھے ہیں، جبکہ بعض ورک ویزا کیٹیگریز میں روانگی سے پہلے ملازمت کا معاہدہ حاصل کرنا بھی ضروری ہوسکتا ہے۔پاکستان میں جرمن مشن کی جانب سے بھی Make it in Germany پورٹل کو جرمنی میں ملازمت، ورک ویزا اور تعلیمی اسناد کی منظوری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا اہم سرکاری ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…