پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے باعث جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کو ٹیموں کی آمدورفت کے اوقات میں عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

یہ پابندی 13 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران صدر میٹروبس اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ میچ کے اوقات میں ختم نبوت، آئی جے پی اور سکسٹھ روڈ میٹروبس اسٹیشن بھی بند رکھے جائیں گے۔میٹروبس حکام کے مطابق سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹیموں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمدورفت کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ سری نگر ہائی وے کے مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیم موومنٹ کے دوران بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر اور سست ہوسکتی ہے، اس لیے شہریوں کو سفر کے دوران متبادل راستے اختیار کرنے اور اضافی وقت مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…