پاکستانی بچوں کا بیرون ملک ایک اور کارنامہ
اوسلو (نیوزڈیسک)سٹریٹ چائلڈ فٹ بال کپ میں پاکستان نے ناروے کو 2-0 سے شکست دیدی ہے۔ پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کے خلاف میچ میں 2 گول کئے. ناروے کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی اور اس طرح پاکستان نے ناروے کے خلاف بھی اپنا میچ جیت لیا۔