نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کرکٹر ظہیر خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارت کی جانب سے 2011 کے ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کرنے والے 37 سالہ میڈیم پیسر ظہیر خان نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ انجریز کے باعث نظرانداز کئے جانے والے میڈیم پیسرنے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 2014 میں ویلنگٹن میں کھیلا تھا، ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر ظہیر خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ انڈین پریمئیرلیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ظہیرخان بھارت کی جانب سے 92 ٹیسٹ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 311 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 200 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 29.43 کی اوسط سے 282 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ظہیرخان نے 17 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کیں۔