ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایران میں نہیں ہیں ، انہیں کس ملک میں کیوں اور کس حالت میں منتقل کیا گیا ۔۔؟برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایران میں موجود نہیں اور انہیں علاج کے لیے روس منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ فضائی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو طبی معائنے اور سرجری کے لیے روسی دارالحکومت ماسکو لے جایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تہران پر 28 فروری کو ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں وہ زخمی ہوئے تھے۔برطانوی اور دیگر بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ایک روسی فوجی طیارے کے ذریعے خفیہ طور پر ماسکو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ٹانگ کی سرجری کی گئی۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاج ایک خصوصی طبی مرکز میں کیا گیا جس کا انتظام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کیا گیا تھا۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کامیاب رہی ہے اور یہ معلومات ایک ایسے ذریعے سے سامنے آئی ہیں جس کا تعلق ایرانی قیادت کے قریبی حلقوں سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو فوری طور پر خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماسکو منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روسی قیادت نے اس حوالے سے ایران کو طبی تعاون کی پیشکش بھی کی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا اور مختلف اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ زندہ ہیں تو انہیں اپنے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…