منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کو گزشتہ روز ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے جس کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،

حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ سسٹم کی خرابی نہیں بلکہ گیس کی کمی تھی۔جاری بیان میںانہوں نے بتایا کہ 13اور 14اپریل کو پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی، جبکہ 17،18اور 19اپریل کو لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی،بعد ازاں 19اپریل سے 29اپریل تک لوڈ شیڈنگ کو کم کر کے دو سے ڈھائی گھنٹے تک محدود رکھا گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا تاہم چھ سال بعد دوبارہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے بتایاکہ اس کی ایک بڑی وجہ گیس کی فراہمی میں کمی اور عالمی حالات تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیزل یا فرنس آئل استعمال کیا جاتا تو بجلی کی قیمت بہت زیادہ بڑھ جاتی اور اس کا بوجھ صارفین پر پڑتا۔وزیر توانائی نے بتایا کہ اس وقت پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر تقریباً 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جو پہلے صرف ایک ہزار میگاواٹ کے قریب تھی تاہم ڈیمز سے پانی کے اخراج کا فیصلہ ارسا صوبوں کی ضروریات کے مطابق کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 32ہزار میگاواٹ ہے، نہ کہ 46ہزار میگاواٹ اور یہ صلاحیت مختلف اوقات میں حالات کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ بروقت اقدامات کی بدولت آئندہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو مہنگی بجلی سے بھی محفوظ رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…