اتوار‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ میں مستقل رہائش، تعلیم اور کام کے مواقع؛ ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جانیے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نیوزی لینڈ کا ’اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا‘ غیر ملکی ہنرمند افراد کو ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنے،

ملازمت کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت امیدوار اپنے شوہر یا بیوی کے علاوہ 24 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو بھی فیملی ممبرز کے طور پر شامل کرسکتے ہیں۔ اس ویزے کی ابتدائی فیس 6 ہزار 450 نیوزی لینڈ ڈالر ہے۔ ویزا حاصل کرنے کے بعد اگر کوئی شخص مسلسل دو سال تک نیوزی لینڈ میں قیام کرے تو وہ مستقل رہائشی ویزے (پرمننٹ ریزیڈنٹ) کے لیے درخواست دینے کا اہل ہوسکتا ہے۔اس کیٹیگری کے لیے درخواست گزار کی عمر درخواست جمع کرواتے وقت 55 سال یا اس سے کم ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا صحت مند ہونا، اچھے کردار کا حامل ہونا اور انگریزی زبان بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھنا بھی لازمی ہے۔ اگر درخواست میں اہل خانہ کو شامل کیا جائے تو ان کے ساتھ حقیقی خاندانی تعلق ثابت کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ کسی منظور شدہ آجر کی جانب سے کل وقتی ملازمت کی پیشکش اور تعلیم و پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر چھ اسکلڈ ریزیڈنٹ پوائنٹس حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ملازمت کے حوالے سے شرائط کے مطابق نوکری کے اوقات ہفتے میں کم از کم 30 گھنٹے ہونے چاہئیں۔ ملازمت مستقل بنیادوں پر، 12 ماہ کے مقررہ معاہدے کے تحت یا کم از کم چھ ماہ کے مسلسل کنٹریکٹ پر ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ ملازمت فراہم کرنے والا ادارہ نیوزی لینڈ میں منظور شدہ آجر ہو۔درخواست دینے کے پہلے مرحلے میں امیدوار کے پاس مطلوبہ ملازمت اور چھ پوائنٹس موجود ہونے چاہئیں، جس کے بعد وہ اظہارِ دلچسپی (ایکسپریشن آف انٹرسٹ) جمع کرا سکتا ہے۔ اس مرحلے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ درخواست گزار کو فوری طور پر ای میل کے ذریعے باقاعدہ درخواست جمع کرانے کی دعوت موصول ہوجاتی ہے، جس کے بعد اس کے پاس اگلے مرحلے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے چار ماہ کا وقت ہوتا ہے۔

حتمی درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کی نقل، حالیہ تصویر، میڈیکل ٹیسٹ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور اہلیت کے پوائنٹس، انگریزی زبان اور ملازمت سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔ جو دستاویزات انگریزی زبان میں نہ ہوں، ان کے مصدقہ انگریزی تراجم بھی جمع کرانا ضروری ہے۔ پولیس سرٹیفکیٹ چھ ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، جبکہ میڈیکل رپورٹ کی مدت تین ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔تمام مطلوبہ کاغذات مکمل کرنے کے بعد چار ماہ کی مقررہ مدت کے اندر آن لائن فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانا ہوگی۔ امیگریشن حکام ضرورت پڑنے پر درخواست گزار سے مزید دستاویزات طلب کرسکتے ہیں یا انٹرویو کے لیے بھی بلا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…