پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ ریم شیخ شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ریم شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟اداکارہ نے اس سوال کا بہت واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاوں گی کیونکہ میں بہت مذہبی انسان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں 5وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب میں نے روزے بھی رکھنا شروع کر دئیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی۔ریم شیخ نے بتایا کہ جب بھی مجھے زندگی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو میں سب سے پہلے اللہ سے مدد مانگتی ہوں، میں اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکوں گی جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کا ایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔ریم شیخ نے کم عمری سے ہی دو مختلف مذاہب کو بہت قریب سے دیکھا اور جانا، ان کا شادی کے حوالے سے واضح موقف ان کی زندگی کے انفرادی سفر کی عکاسی کرتا ہے اور اب وہ خود اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…