اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)معروف اسٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی اسمگلنگ اور بیرونِ ملک ملازمتوں کے نام پر مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم جہانزیب کو حراست میں لیا۔حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم کے سیکیورٹی گارڈز نے کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انسپکٹر عبداللہ کیانی کی قیادت میں موجود ایف آئی اے ٹیم کو ملزم کے آٹھ گارڈز کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔گرفتاری کے بعد ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، کیونکہ وہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بیرونِ ملک ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر ہزاروں افراد سے مبینہ طور پر رقم وصول کرتا رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-11 میں بھی ایک دفتر قائم کر رکھا تھا جبکہ لاہور میں بھی اسی نوعیت کی سرگرمیاں جاری تھیں۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسٹیج اداکارہ دیدار کا نام بھی مبینہ طور پر اس معاملے میں سامنے آیا ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کاروبار میں شریک رہی ہیں۔ ایف آئی اے اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں اس کیس سے متعلق مزید اہم حقائق سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…