ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

عید کے چاند سے متعلق عدالت میں انوکھی درخواست دائر

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) اسلام آباد میں ایک شہری نے شوال کے چاند کے اعلان کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک غیر معمولی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ہدایت جاری کی جائے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اس کا اعلان جلد از جلد کیا جائے۔ شہری کا مؤقف ہے کہ چاند کے اعلان میں تاخیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکثر اوقات چاند کا اعلان دیر سے ہونے کی وجہ سے کئی افراد تراویح ادا کر لیتے ہیں جبکہ بعد میں عید کا اعلان ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رات گئے اچانک اعلان ہونے سے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے جس سے انتظامیہ کے لیے امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

شہری نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ عید کی خریداری کے لیے مخصوص بازاروں کے علاوہ دیگر مارکیٹوں کو بند رکھنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے جائیں تاکہ رش اور بے ترتیبی سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…