منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ انہیں تنخواہیں عید سے پہلے ادا کی جائیں۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے بعد متعلقہ سرکاری اداروں کو مراسلہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت ملازمین کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو عید کی تیاریوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بروقت اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔دوسری جانب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ 22 مارچ کو اتوار اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی سرکاری چھٹی ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…