اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

یہ سنچری امی آپ کے نام ،کاش ابّا یہاں ہوتے، شعیب ملک کا ٹویٹ پیغام

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015 |

ابو ظہبی (آن لائن)پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ابوظہبی میں برطانیہ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس پر انھیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ شعیب ملک اس میدان پر پاکستان کے لیے ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل توفیق عمر اور یونس خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔شعیب ملک نے سنچری کرنے کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ آپ کے لیے امی جان، میری جانب سے بہت ساری محبت، دعاو¿ں اور خلوص کے ساتھ۔ مجھے آپ سے محبت ہے اور میں آپ کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے محنت کر رہا ہوں۔ کاش ابّا یہاں ہوتے۔‘عدیل اظہر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب ملک اب مجھے پھر سے اچھے لگنے لگے ہیں ان کی تمام فارمیٹس میں پرفارمنس زبردست ہے۔‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹوئٹر پر سرگرم ہیں اور اکثر اظہارِ خیال کرتے رہتے ہیں جیسا کہ اس صورت میں ہوا۔عمر اکمل نے شعیب کو مبارک باد دی: ’شعیب، بہت مبارک ہو ایک زبردست سنچری پر اور آنے والے میچوں پر۔‘ جبکہ اظہر علی نے بھی کہا کہ ’زبردست سنچری پر بہت مبارک باد۔‘کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ ’شعیب ملک کی زبردست واپسی، مجھے ہمیشہ ا±ن کی قابلیت اور مہارت پر یقین تھا۔ میں ا±ن کے اور ٹیم کے لیے بہت خوش ہوں۔‘ندیم فاروق پراچہ نے یونس خان کو مبارک باد دی اور شعیب کی واپسی کو زبردست قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…