پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہلم سے تعلق رکھنے والے رضا اقبال ناروے ٹیم کے کپتان مقرر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن)جہلمی نڑاد رضا اقبال کے ناروے کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر رضا کے آبائی ضلع جہلم میں جشن کا سماں، آبائی ضلع جہلم والوں کی طرف سے رضا ا قبال سمیت اس کے خاندان کو مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواحی گاو¿ں چتن کے رہائشی رضا اقبال جو کہ اسٹڈی ویزہ پر برطانیہ اور بعد ازاں بسلسلہ روز گار ناروے منتقل ہو گئے تھے کے ناروے کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے پر ان کے عزیز و قارب ،دوست احباب ،ان کے کرکٹر ساتھیوں اور شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ضلع بھر میں جشن کا سماں ہے۔ رضا اقبال نے اپنے دیرینہ دوست اور کرکٹر ساتھی نیو ینگ سٹار کر کٹ کلب کے مایہ ناز پلےئر چوہدری کامران گجر کو گزشتہ روز ٹیلی فون کیا اور بتایا کہ یہ سب اللہ تعالی کا کرم میرے والدین اور کرکٹر دوستوں کی دعاو¿ں کا ثمر ہے کہ مجھے ناروے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رضا اقبال نے اپنے پروفیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز جہلم کے مقامی کرکٹ کلب نیو ینگ سٹار سے کیا اور بعد ازاں پولیس میں ملازمت اختیار کر لی اور پاکستان انڈر 19ٹیم میں شامل ہو کر کرکٹ کھیلتے رہے، حصول تعلیم کے لئے برطانیہ چلے گئے تو وہاں پر بھی کرکٹ جاری رکھی۔ رضا اقبال اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہاں پر ناروے کی قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہو گئے۔ رضا اقبال کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور کرکٹر ساتھیوں نے انہیں ناروے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…