اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر نے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015 |

ابو ظہبی( نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے آل راو نڈر شعیب ملک ابوظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کےخلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ابو ظہبی ٹیسٹ میں شعیب ملک 201 رنز بنا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ شعیب ملک سے قبل یہ ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس تھا۔قبل ازیں شعیب ملک نے 174 رنز کا ہندسہ عبور کر کے نہ صرف یونس خان کو پیچھے چھوڑا بلکہ وہ انگلش ٹیم کے خلاف ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والی فہرست میں تیسری پوزیشن پر آ گئے۔گرین شرٹس کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس ہے، انھوں نے 1971 میں برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 274 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جبکہ دوسرا نمبر بھی ظہیر عباس کا ہی ہے جس میں انھوں نے اوول کے گراو ¿نڈ میں 240 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیاد رنز بنانے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر شعیب ملک سے قبل یونس خان تھے جن کا اسکور 173 رنز تھا۔ شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے367گیندیں کھیل کر 200رنز بنائے، ان کی اننگز میں 21چوکے اور 2چھکے شامل تھے ادھر ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی کار کر دگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…