آزاد رکن پنجاب اسمبلی انعام باری کی بلاول بھٹوزر داری سے ملاقات ، پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی 238 بہاول نگر سے منتخب ہونے والے آزاد رکن پنجاب اسمبلی انعام باری پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی ہمراہ تھے۔