اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کا شہری امریکی خاتون سے شادی کیلئے تیار،شرط رکھ دی

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو شادی کی ایک نئی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ کراچی کے ایک شہری نے ان سے نکاح کے لیے دلچسپی ظاہر کی، تاہم اس کے لیے ایک خاص شرط بھی رکھی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مذکورہ شہری نے اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام عبدالرحیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے اس وقت ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ ماضی میں ایک سرکاری ملازم بھی رہ چکے ہیں۔اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے عبدالرحیم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیوی کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہلیہ کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر اجازت ملی تو وہ دوسری شادی کرلیں گے۔ ان کے مطابق، اسلامی احکامات کے تحت بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے اخلاقاً اپنی شریکِ حیات کو مطلع کر دیا ہے۔عبدالرحیم نے اس ممکنہ شادی کے لیے ایک شرط بھی رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی خاتون ہندو یا عیسائی ہیں تو انہیں اسلام قبول کرنا ہوگا، تب ہی وہ نکاح کے لیے تیار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…