منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنا مؤقف سامنے لے آیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے حکومتِ پاکستان کے اس بیان کا نوٹس لیا ہے جس میں قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ فیصلے کی منتظر ہے، تاہم یہ طرزِ عمل عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے اس بنیادی اصول سے مطابقت نہیں رکھتا جہاں کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے تحت مساوی بنیادوں پر مقابلہ کریں۔آئی سی سی کے مطابق اس کے تمام ٹورنامنٹس کھیل کی شفافیت، مسابقت، تسلسل اور انصاف کے اصولوں پر قائم ہوتے ہیں۔ اگرچہ کونسل قومی معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، تاہم اس نوعیت کے فیصلے عالمی کرکٹ اور دنیا بھر کے شائقین، خصوصاً پاکستان کے لاکھوں مداحوں، کے مفاد کے خلاف ہو سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کو امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس فیصلے کے ملکی اور طویل المدتی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرے گا، کیونکہ ایسے اقدامات عالمی کرکٹ کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کا پی سی بی خود بھی حصہ اور فائدہ اٹھانے والا رکن ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ اس کی اولین ترجیح آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی پی سی بی سمیت تمام رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ کونسل کو توقع ہے کہ پی سی بی تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی طور پر قابلِ قبول حل کی جانب پیش رفت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…