اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی خاتون انتظامیہ کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی، ایک اور مطالبہ کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یک امریکی خاتون، جو پاکستانی نوجوان سے شادی کے ارادے سے کراچی آئی تھیں، مقامی انتظامیہ اور رہائشیوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی ہیں۔ گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین بھی ان کی موجودگی سے سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے خاتون اونیجا کو تحویل میں لینے کے بعد واپس اپارٹمنٹ پہنچا دیا، مگر ان کی موجودگی گارڈن کے رہائشیوں کے لیے مسلسل مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس نے دو خواتین اہلکاروں کو ان کی نگرانی پر مامور کر دیا ہے، جبکہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ صبح دوبارہ ان سے بات کر کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے گا۔اونیجا کا مؤقف ہے کہ وہ اسی پارکنگ میں رہنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے مطابق وہاں ان کے کچھ رشتے دار موجود ہیں۔ پولیس نے انہیں کسی اور جگہ رہائش دینے کی پیشکش بھی کی، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔گارڈن اپارٹمنٹ کے یونین عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے علاقے کے مکین تجسس میں مبتلا ہیں، اور یہ معاملہ ایک تماشے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو سے باہر ہونے سے پہلے اس کا کوئی حل نکالا جائے، کیونکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو پولیس ان سے ہی بازپرس کرے گی۔ یونین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ علاقے کے مکین مزید پریشانی سے بچ سکیں۔قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ یہ امریکی خاتون مبینہ طور پر ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کے وعدے پر کراچی آئی تھیں۔

آج انہوں نے گارڈن میں اس نوجوان کا گھر بھی تلاش کر لیا اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے حیران کن مطالبات کیے، جن میں پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر کا تقاضا شامل تھا۔جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ امریکا واپس کیوں نہیں جا رہیں تو انہوں نے غصے میں جواب دیا، “میں یہاں گھوم رہی ہوں، تمہیں اس سے کیا مطلب؟”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…