منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹی20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلیے پاکستانی ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ICC Men’s T20 World Cup 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اب مشکل دکھائی دے رہی ہے،

تاہم امکانات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ اب گرین شرٹس کو آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے نہ صرف اپنا میچ جیتنا ہوگا بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج بھی ان کے حق میں آنا ضروری ہیں۔مسلسل دو ناکامیوں کے باعث سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، لیکن اس صورتحال نے پاکستان کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دی ہیں۔ گروپ مرحلے کا آخری مقابلہ نیوزی لینڈ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان ہفتے کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔سری لنکا پر فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.05 تک پہنچ چکا ہے، جب کہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کم پوائنٹس اور خراب رن ریٹ کے باعث قومی ٹیم کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے سری لنکا کے خلاف بڑی کامیابی درکار ہوگی تاکہ اوسط بہتر بنائی جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان اپنے میچ سے قبل ہی عملی طور پر باہر ہو جائے گا۔ اس کے باوجود کرکٹ میں غیر یقینی نتائج کی روایت موجود ہے، اسی لیے قومی ٹیم آخری میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…