ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا این اے 251 کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک کامیاب قرار

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے این اے 251سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔

جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ فارم 45کے گرد گھومتا ہے اور دس پولنگ اسٹیشنز کے فارم پینتالیس اور فارم سینتالیس میں واضح فرق موجود ہے۔ ان کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن پر ان کے موکل کے 100ووٹ کم جبکہ مخالف امیدوار سید سمیع اللہ کے ووٹ بڑھائے گئے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ جس نے بھی یہ فارمولا بنایا اس نے سو ووٹوں کا ہی بنایا۔

دوران سماعت آر او کے خلاف کارروائی سے متعلق قانون پر بھی بحث ہوئی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس حوالے سے قانون میں مکمل باب موجود ہے۔بعد ازاں عدالت نے این اے 251سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…