پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو پر ان کے بیٹے یوسف جمیل نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ

دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے لوگوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور کافی لوگ ان سے ملنے کو بیتاب ہوتے ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکانٹ پر یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کل مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں انہوں نے ایک بچے سے ہاتھ نہیں ملایا اور اس پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے اور ہونی بھی چاہیے مثبت تنقید مگر میں سمجھتا ہوں جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر بھی سننا چاہیے۔یوسف جمیل نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے مولانا نے ہاتھ نہیں ملایا، یقینا انہیں بچے سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے لوگوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور کافی لوگ ان سے ملنے کو بیتاب ہوتے ہیں، ہاتھ ملانا چاہتے ہیں اور سیلفیاں و تصاویر بھی کھنچوانا چاہتے ہیں، جسے مولانا کافی اہمیت بھی دیتے ہیں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک دن مولانا طارق جمیل کے ساتھ گزار کر دیکھیں میں بطور بیٹا اس بات کا گواہ ہوں ، کہ ایک دن میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملتے ہیں۔

یوسف جمیل نے کہا کہ یہ واقعہ رمضان المبارک میں رات کے وقت کا ہے جب مولانا ختم القرآن میں تشریف لائے تھے اور جو بچہ مولانا سے ہاتھ ملانا چاہ رہا تھا وہ ہمارے ساتھ مدرسے میں ہی ہوتا ہے اور متعدد بار اس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تو اس دن وہ روزے، عبادت اور ایکسر سائز کی وجہ سے کافی تھکے ہوئے تھے اور اس ساری صورتحال میں انہیں بیان کرنا تھا، اگر اس طرح کی حالت میں اگر کوئی شخص کسی کو نظر انداز کرتا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسے گنجائش دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مولانا طارق جمیل پر ضرور تنقید کریں مگر جو بات میں کر رہا ہوں اسے بھی سنیں اور تھوڑا سا مولانا کی شخصیت کا خیال رکھیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…