جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اب متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں اماراتی حکام نے بڑی تعداد میں پاکستانی کارکنوں کو گرفتار کرنے اور انہیں ملک بدر کرنے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس سے پاکستان کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ پاکستان نے امارات پر ہونے والے ایرانی حملوں کی واضح اور کھل کر مذمت نہیں کی۔ دوسری جانب اسلام آباد ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور امن کوششوں میں بھی متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران امارات کو ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امارات میں مقیم 20 سے زائد پاکستانی شیعہ شہریوں نے اخبار کو بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں اچانک حراست میں لیا گیا، کچھ وقت تک زیرِ حراست رکھا گیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا۔ اسی طرح وہاں کاروبار کرنے والے آٹھ افراد نے بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاکستانی ملازمین کو حالیہ عرصے میں واپس پاکستان بھیجا گیا ہے۔پاکستانی شیعہ مذہبی شخصیات کے مطابق اپریل کے وسط سے اب تک ہزاروں شیعہ پاکستانیوں کو امارات سے نکالا جا چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ شیعہ آباد ہیں جن کے ایران کے ساتھ مذہبی روابط موجود ہیں، جبکہ ملک میں فرقہ وارانہ حساسیت بھی ایک اہم مسئلہ سمجھی جاتی ہے۔

تاہم ان بے دخلیوں کی وجوہات اب تک مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔ پاکستان اور امارات دونوں سرکاری سطح پر یہی مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ ان کے دوطرفہ تعلقات بدستور مضبوط اور مستحکم ہیں۔دوسری جانب دفتر خارجہ پاکستان نے پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق صرف ایسے افراد کو واپس بھیجا گیا جو مبینہ طور پر جرائم میں ملوث تھے۔ تاہم انہوں نے اس سوال پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا کہ آیا شیعہ پاکستانیوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا یا نہیں۔ادھر اماراتی حکام نے اس معاملے پر میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات کا تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…