پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات سامنے آگئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی معروف شخصیت مسٹر پتلو کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو ہوئی تھی، جو تقریباً چار سال تک قائم رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں آگاہ کیے بغیر طلاق دے دی گئی۔

ایک انٹرویو کے دوران خاتون نے بتایا کہ شوہر کے مالی حالات خراب تھے تو انہوں نے ہر مشکل مرحلے پر ان کا ساتھ دیا، لیکن شہرت اور مالی آسودگی ملنے کے بعد ان کے رویے میں مبینہ طور پر نمایاں تبدیلی آگئی اور وہ دوسری خواتین سے تعلقات استوار کرنے لگے۔

سابقہ اہلیہ کے مطابق ان تعلقات کے بعد انہیں ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر پتلو ان پر برہمی کا اظہار کرتے، فون کالز کا جواب دینا چھوڑ دیتے اور رفتہ رفتہ ان سے رابطہ منقطع کرلیا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس صورتحال نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے نیند کی ادویات استعمال کررہی ہیں، جس کا طبی ریکارڈ برطانیہ میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے شوہر سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تو انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں کہ ان کی نجی ویڈیوز منظر عام پر لانے کے ساتھ اہلخانہ کو بھی بھیج دی جائیں گی۔ خاتون کے بقول مسٹر پتلو کے مختلف ممالک میں دوسری خواتین سے بھی روابط تھے، جبکہ انہیں طلاق کے فیصلے سے لاعلم رکھا گیا۔

سابقہ اہلیہ نے اس تمام معاملے کو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ازدواجی رشتے کے خاتمے کے بارے میں بھی بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی بات سامنے لانے کا مقصد دوسری لڑکیوں کو ایسے ممکنہ حالات سے خبردار کرنا اور انہیں محفوظ رہنے میں مدد دینا ہے۔

خاتون نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی شخصیت کے متعلق سامنے آنے والے الزامات یا دعوؤں کو بلا تحقیق درست تسلیم نہ کیا جائے بلکہ رائے قائم کرنے سے پہلے معاملے کے تمام پہلوؤں اور حقائق کو دیکھا جائے۔

https://www.instagram.com/reel/DfKHkyUN_kC/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…