پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ٹیکس فائلرز کے لیے اہم خبر، ایف بی آر نے نئی لسٹ جاری کر دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

فیڈرل بورد آف ریونیو نے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے خارج کردئیے جس کے تحت اب انہیں ہر قسم کی لے لین دین پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس ایئر 2026 کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے جس میں 31 اکتوبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں اس بارے میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 مرتبہ توسیع کی گئی تھی، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والے محض ریٹرن فائل کرکے ایکٹو ٹیکس پیئر نہیں بن سکیں گے۔ لسٹ میں واپسی کے لیے اضافی سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ توسیع کی درخواست دینے والے بعض افراد کے نام نئی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں۔ توسیع کی درخواست منظور ہونے تک ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس غیر فعال رہے گا۔ذرائع کے مطابق کاروباری نقصانات اگلے سال منتقل کرنے کا حق بھی متاثر ہو سکتا ہے،

ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں نام نہ ہونے پر نان فائلرز کو زیادہ شرح سے ٹیکس دینا ہوگا۔ تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والوں کو صرف ریٹرن فائل کرنے سے ایکٹو لسٹ میں جگہ نہیں ملے گی۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ سے باہر رہنے والوں کو ٹیکس ریفنڈ ملنے میں بھی رکاوٹ ہوگی۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انفرادی ٹیکس دہندگان کو لسٹ میں واپسی کے لیے 25 ہزار روپے سرچارج دینا ہوگا۔ ایسوسی ایشنز کو 50 ہزار اور کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…