پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے تحت پیر، 9 نومبر کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت تمام وفاقی اور صوبائی دفاتر بند رہیں گے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور ماتحت اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تعطیل کے باعث ملک بھر کے اسکولز، کالجز، جامعات اور سرکاری و نجی دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔اس اعلان سے ہفتے میں دو روز، یعنی ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرنے والے ملازمین کو مسلسل تین تعطیلات میسر آئیں گی۔ یوں 7 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والا لانگ ویک اینڈ 9 نومبر پیر تک جاری رہے گا، جبکہ سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…