ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

روٹی کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر 16 سالہ لڑکاقتل ، سی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور کی طفیل کالونی، بند روڈ پر روٹی کی قیمت کم ادا کرنے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے نے 16 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں فائرنگ کا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص طفیل کالونی میں واقع نان شاپ پر روٹی خریدنے پہنچا، تاہم اس کے پاس مطلوبہ رقم پوری نہیں تھی۔ اسی بات پر دکاندار کے کم عمر ملازم سے تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران گاہک نے پستول نکالا اور 16 سالہ لڑکے پر فائرنگ کردی۔نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق مقتول فیضان کے والد ناصر علی کی مدعیت میں چار افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جن میں حسنین شہباز، عرفان عرف بھولا اور بھولا ولد اشفاق شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے، جس میں جھگڑے کے دوران متعدد افراد کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں ایک مسلح شخص پستول نکال کر فیضان پر فائرنگ کرتا بھی نظر آتا ہے، جبکہ واردات کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم عرفان عرف بھولا گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…