ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا،

جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے دوران سردی کا احساس زیادہ ہوگا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان سے ملحقہ مقامات پر آسمان پر جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں بھی صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، البتہ صوبے کے شمالی حصوں میں صبح اور رات کے دوران سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے چند مقامات پر شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…