اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار انوج ٹھاکر 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت نیند کے دوران دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔اطلاعات کے مطابق انوج ٹھاکر 27 اکتوبر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے، تاہم ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار روپیش سونار نے 30 اکتوبر کو انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔روپیش سونار کا کہنا ہے کہ انوج ٹھاکر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اداکار کو سوتے ہوئے دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
انوج ٹھاکر نے اپنے فنی کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، جن میں ’دھوم مچاؤ دھوم‘، ’بندھن سات جنموں کا‘ اور ’ماہی ساگر‘ سمیت دیگر سیریلز شامل ہیں۔



















































