پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نئے فارمولے کے تحت پٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (این این آئی)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے،

جمعہ کو پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا،عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے،آئل ریفائنریز کے ساتھ (آج) منگل کو نشست میں تمام امور پر گفتگو ہوگی، آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔پیر کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے، آئل ریفائنریز کے ساتھ (آج) منگل کو نشست میں تمام امور پرگفتگو ہوگی، ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے، اس بار ان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کے قابل ہوئے، ریفائنریز کا 3 ماہ کا منافع پورے ایک سال سے زیادہ تھا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ کروڑوں افراد پیٹرول ریلیف سے مستفید ہو رہے ہیں، ریفائنریز کے ساتھ مل کر ڈیزل کے لیے کروڈ بیسڈ فارمولا طے کیا تھا، جمعے کو پیٹرول کی قیمتوں میں آنے والا 15 روپے اضافہ روکا گیا، ریفائنریز نے پیٹرول کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیا، ریفائنریز نے پیٹرول کی قیمت میں 15 ارب روپیکا لوڈ خود اٹھانیکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور انشورنس کے خرچے بڑھ چکے ہیں، چند دنوں میں ہوئے واقعات کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق لاجسٹک مسائل اور انشورنس میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم پر پریمیئم 10 سے 20 ڈالرفی بیرل بڑھ گیا ہے، جنگ سے پہلے پٹرول پرپریمیئم 5 ڈالر تھا جو 20 ڈالرفی بیرل پرگیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 700 روپے تک ہونے کی بات غلط ہے،ڈیزل پر خام تیل کا فارمولہ لاگو ہے، مقامی ریفائنریز 30 فیصد پیٹرول بناتی ہیں، عوام نے تیل کی قیمت کے لیے بہت مشکلات برداشت کیں، حکومت کسی سے زیادتی نہیں کرے گی، عوام کا تحفط یقینی بنائیگی۔آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی کارگو پر حملے کے سوال پر علی پرویز ملک نے کہا کہ جس جگہ پر جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ ہرمز سے پہلے ہے، کراسنگ کے اوپر نہیں ہوا، اس مشکل وقت میں ایندھن جہاں بھی جارہا ہو انسانی بنیادوں پر اسے جانے دینا چاہیے، جہاز پر حملہ جہاں سے بھی ہوا ہے، تحقیقات میں سامنے آجائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا،عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے وژن تھا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاکستان میں فیول کی قلت نہیں، ہماری ضرورت پوری ہو رہی ہے، دنیا بھر کی معیشت جنگوں سے متاثر ہے، پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی، مشکل حالات کے باوجود پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشوں، چھوٹی گاڑی مالکان کو فیول ریلیف کا سلسلہ جاری رہیگا، اب تک پیٹرول کی مد میں27 ارب روپیکا ریلیف دے چکے ہیں، یہ بہت بڑا ریلیف ہے، اسکیم کامیابی سے جاری ہے، امن کی کوششیں بھی جاری ہیں، امن آئیگا تو حالات معمول کی طرف لوٹیں گے، سبسڈی جاری ہے اور جو قیمت بڑھنی تھی وہ نہیں بڑھنے دی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنیکا فارمولا تبدیل کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔حکومت نے آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ درآمدی قیمت اور ریفائنری کی سطح پر مقررہ قیمت کے درمیان فرق سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے جبکہ اس سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کیا جائیگا۔حکومت نے ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 30 روز تک پیٹرول کی قیمت کے تعین میں پریمیئم، دیگر اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی کی سطح 7 مارچ 2026 کے مطابق برقرار رکھی جائے، جسے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ سے قبل کی بنیاد تصور کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق درآمدی قیمت اور ریفائنری قیمت میں پیدا ہونے والا فرق پیٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے میں جمع ہوگا، اور اسی رقم کے برابر ریلیف پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ذریعے صارفین کو دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…