اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت نے اپنی دفاعی طاقت میں اضافے کے لیے جدید ’’اگنی‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا،

جو ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ ریاست اڈیشہ کے ساحل کے قریب واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیا گیا۔ اس دوران ’’ملٹی پل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹڈ ری اینٹری وہیکل‘‘ یعنی MIRV ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، جسے بھارت کی دفاعی حکمت عملی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس جدید نظام کی خاص بات یہ ہے کہ ایک ہی میزائل کے ذریعے کئی مختلف وار ہیڈز یا پے لوڈز فائر کیے جا سکتے ہیں، جو الگ الگ اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی بحر ہند کے وسیع خطے میں متعدد مقامات کو ایک ساتھ ہدف بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد بھارت ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو ایک ہی میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد ایٹمی یا روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس فہرست میں امریکا، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔

دفاعی ذرائع کے مطابق یہ تجربہ ’’اگنی-5‘‘ میزائل کے جدید ورژن کا تھا، جسے ’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت لانچ کیا گیا۔ اس مشن کا مقصد MIRV ٹیکنالوجی کی کارکردگی، درستگی اور مؤثریت کا جائزہ لینا تھا۔واضح رہے کہ بھارت اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی تجربہ گزشتہ برس مارچ میں بھی کر چکا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل کی پرواز اور راستے کی نگرانی زمین اور بحری جہازوں پر نصب ٹریکنگ سسٹمز کے ذریعے کی گئی، جبکہ تمام طے شدہ اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…