منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈاکٹر سارنگ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں مقتول کی اہلیہ رومینہ مبینہ طور پر قتل میں ملوث نکلی،پولیس حکام نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سارنگ کو 21 اپریل کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری تھیں۔تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقتول کی اہلیہ رومینہ پر شبہ ظاہر کیا گیا۔ مزید تحقیقات میں ان کے مبینہ کردار کے شواہد سامنے آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے رومینہ اور ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی رینٹ اے کار گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔قتل کے درج مقدمے کے مطابق ڈاکٹر سارنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشے میں سوار تھے اور میٹروپول کے قریب انھیں ایک گاڑی نے روکا،

جس میں سے ایک مسلح شخص اترا، اترنے کے بعد اس نے رکشے میں سوار ڈاکٹر سارنگ کو بھی باہر اترنے کا کہا اور باہر اترتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ایک گولی ڈاکٹر سارنگ کے سینے میں لگی جو آر پار ہوگئی جبکہ تین گولیاں ٹانگوں پر لگیں۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ فوری طور پر رکشے میں ہی انھیں جناح اسپتال لے گئیں، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…