بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے سامان، سفری دستاویزات اور متعلقہ قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی قانونی دشواری یا پریشانی سے بچا جا سکے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر سے پہلے متعلقہ کلیئرنس اور قانونی تقاضے مکمل کریں۔بیورو کی آگاہی مہم کے مطابق مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام بیگز اور سامان کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیرقانونی چیز کو اپنے ساتھ لے جانے سے گریز کریں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں ممنوعہ اشیاء رکھنے پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں بھاری جرمانے اور قید بھی شامل ہو سکتی ہے۔حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے خصوصی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک میں اس جرم پر انتہائی سخت سزائیں، حتیٰ کہ عمر قید یا سزائے موت تک دی جا سکتی ہے۔بیورو نے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کسی اجنبی یا جان پہچان والے شخص کا دیا گیا پارسل، بیگ یا سامان بیرونِ ملک لے جانے سے مکمل احتیاط کریں کیونکہ قانونی طور پر اس سامان کی ذمہ داری مسافر ہی پر عائد ہوتی ہے۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء، ادویات یا دیگر سامان اپنے ساتھ لے جانے سے پہلے متعلقہ ملک کے قوانین اور پابندیوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ دورانِ سفر کسی مشکل یا قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سفری اصولوں کی پابندی کریں اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…