پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف شرائط، ایف بی آر کا افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 30  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق بینکوں کو فراہم کی جانے والی رسائی کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے بینکوں کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات کے گوشواروں تک محدود رسائی دی جا رہی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے بینچ مارک کی شق 38(ایف) کے تحت ایف بی آر پر لازم ہے کہ جون 2026 تک اپنی ویب سائٹ پر اس سہولت سے متعلق مکمل اعداد و شمار جاری کرے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور مالیاتی اداروں میں اس نظام سے متعلق آگاہی بھی بڑھائی جا سکے۔

اس سلسلے میں دسمبر 2025 سے مئی 2026 تک بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان پر کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران بینکوں نے مجموعی طور پر 2 ہزار 628 درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 2 ہزار 205 درخواستوں کو منظوری دی گئی، جبکہ 423 درخواستیں مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…