بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے

متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی کی موجودہ لہر اور متوقع بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں ہنگامی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی موجود ہیں۔این ڈی ایم اے نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر اور لوئر چترال سمیت سوات کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لوگ دریا کناروں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…