جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) جیو نیوز نے 10 محرم الحرام کے موقع پر نشر ہونے والے پروگرام ’’سفرِ عشق‘‘ کے دوران سامنے آنے والی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ناظرین سے باضابطہ معذرت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پروگرام میں عراق اور مشرقِ وسطیٰ کے چند دیگر ممالک میں محدود پیمانے پر ادا کی جانے والی بعض مذہبی رسومات کو دکھایا گیا تھا۔ ادارے کے مطابق ان مناظر کا مقصد کسی خاص مذہبی نقطۂ نظر کی نمائندگی، ترویج یا حمایت ہرگز نہیں تھا بلکہ یہ صرف مقامی روایات کی عکاسی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متنازع مواد جیو نیوز کی اپنی تیاری نہیں تھا اور نہ ہی اسے کسی مخصوص مقصد یا نیت کے تحت نشر کیا گیا۔ ادارے نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ مسلم امہ کے متفقہ عقائد اور مذہبی حساسیتوں کے احترام کی پالیسی پر کاربند رہا ہے اور مذکورہ مواد ادارے کے نظریات یا ادارتی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتا۔

جیو نیوز کے مطابق اعتراضات سامنے آنے کے فوراً بعد متعلقہ مواد کو ہٹا دیا گیا اور اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی بھی کی گئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ عوامی ردعمل سے قبل ہی وضاحتی بیان اور معذرت نشر کر دی گئی تھی۔

ادارے نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں مذہبی احترام اور ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کو مزید مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پروگرام ’’سفرِ عشق‘‘ میں مذہبی مواد کی متنازع پیشکش پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیمرا کے مطابق 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو نشر کیے گئے پروگرام میں ایسے مناظر شامل تھے جو ادارے کے لائسنس کی شرائط اور مذہبی، سماجی و ثقافتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم کے بعد جیو نیوز کی نشریات عارضی طور پر بند کر دی گئیں، جبکہ کیبل نیٹ ورکس پر چینل کی جگہ یہ پیغام دکھایا جا رہا ہے کہ چینل کو پیمرا کی ہدایات کے مطابق آف ایئر کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…