جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل

datetime 30  جون‬‮  2026 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے اور جائے حادثہ کی جانب ایمبولینسوں کا جاتے دیکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک دھماکا کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہوا جو جو شہر کے چوتھے پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور ایک حساس علاقہ ہے۔اس دھماکے کی نوعیت، وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان حکام نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔افغان میڈیا نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث متعدد فیول ٹینکرز بھی لپیٹ میں آگئے۔ اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی کہ دھماکا پہلے ہوا یا آگ لگنے کے بعد ٹینکروں میں دھماکے ہوئے۔

تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں داعش خراسان ملکی سیکیورٹی اداروں، سرکاری عمارتوں اور امام بارگاہوں پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…