اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی

datetime 29  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے قومی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کی سہولت کے لیے تفصیلی رہنمائی جاری کر دی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف مستقل رہائش رکھنے والے بلکہ کرائے کے مکان میں مقیم شہری بھی آسانی سے اپنے شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل پتہ تبدیل کرا سکتے ہیں۔نادرا کے مطابق اگر کوئی شہری کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور صرف عارضی پتہ تبدیل کروانا چاہتا ہے تو اسے کرایہ نامے کی کاپی اور حالیہ بجلی کے بل کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔اگر شہری کرائے کے مکان کا پتہ ہی اپنے قومی شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج کرانا چاہتا ہے تو مذکورہ دستاویزات کے علاوہ مالک مکان کا بیانِ حلفی بھی پیش کرنا ہوگا، جس میں یہ تصدیق کی گئی ہو کہ مکان متعلقہ شہری کو کرائے پر دیا گیا ہے اور مالک کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ وہ اس پتے کو اپنے شناختی ریکارڈ میں مستقل پتے کے طور پر درج کرائے۔

نادرا نے مزید وضاحت کی کہ اگر مکان شہری کی اپنی ملکیت ہے تو ایسی صورت میں جائیداد کے اصل کاغذات نادرا آفس میں پیش کرنا ہوں گے، جہاں ان دستاویزات کو اسکین کر لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کاغذات کی فوٹو کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پتہ تبدیل کرانے کے لیے مقررہ دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ درخواست کی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے مکمل کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…