منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

دنیا بھر میں پاناما لیکس سے متاثر ہونیوالی اہم شخصیات

datetime 28  جولائی  2017 |

اسلام آباد /برلن(آئی این پی )ڈیڑھ سال پہلے جہاں پاناما پیپرز نے دنیا کو حیران کیا تھا، وہیں اس کے اثرات بھی پاکستان سمیت کئی ممالک میں دیکھے گئے، دنیا کی کن اہم شخصیات کے نام پاناما پیپرز کا حصہ رہے۔اپریل 2016 میں جرمن اخبار نے پاناما پیپرزکے بارے ایک رپورٹ جاری کی جس کے بعد پوری دنیا میں پاناما لیکس اور آف شور کمپنیز کا جن بوتل سے باہر آگیا،

جس نے دنیا بھر کی کئی اہم شخصیات کی نیندیں اڑا دی اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاسی افق پر بڑے پیمانے پر ہلچل دیکھنے میں آئی۔ اس شائع کردہ رپورٹ میں کئی عالمی سربراہان مملکت، معروف کھلاڑیوں اور سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات کی آف شور کمپنیز سامنے آئیں، جن میں پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کے تین بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کا نام اس رپورٹ میں سامنے آیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور پیپلز پارٹی کی ہی سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹوکا نام بھی اس فہرست کا حصہ بنا۔عالمی سربراہان میں ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق، یوکرائن کے صدر پیٹروپوروشینکو اس کے علاوہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور سابق امیر قطر حماد بن خلیفہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور تو اور صدر متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی کے خلیفہ بن زید بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی اس لیکس میں نام ہونے کی وجہ سے اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا۔دنیا بھر کے اداکاروں میں بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور عالمی شہرت یافتہ چائنیز اداکار جیکی چن بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے، کھلاڑیوں میں معروف فٹبالر لیو میسی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…