جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں سے اچانک سیلاب کا خطرہ

datetime 29  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

اعلامیے کے مطابق مسلسل سخت گرمی اور جولائی کے پہلے ہفتے میں بارشوں سے اچانک گلیشئیر پگھلنے، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے ، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کیخطرات سے خبردار کر دیا جبکہ3 جولائی 2026 تک مون سون کی بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ہ اور آزاد کشمیر میں گلیشیائی برف پگھلنے سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہا ئوتیز اور پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ سیاحوں ، مسافروں اور مقامی افراد کو گلیشیئرز سے نکلنے والے ندی نالوں اور دریا کناروں سے دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنزہ ، نگر، غذر، اسکردو ، شگر ، گانچھے ، کھرمنگ ، استور ، دیامر کے رہائشی خصوصی احتیاط برتیں ۔ اپر و لوئر چترال ، سوات اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسم میں تبدیلیوں سے ہوشیار رہیں۔گلیشیئرز سے ملحقہ وادیوں اور آبادیوں میں خطرات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ الرٹ رہے۔ دریائوں ، ندی نالوں ، گلیشیائی جھیلوں اور دریا کناروں کے قریب نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ پہاڑی ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بڑھنے ، پانی کے رنگ میں تبدیلی یا گلیشیئر سے غیرمعمولی آوازیں سنائی دینے پر متعلقہ انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرق پنجاب اور کشمیر سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے ملک کے شمالی حصے اور پنجاب کے شمال مشرق حصے میں بارش ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…