اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مصباح کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو مصباح کی جگہ لے سکے۔سوشل میڈیا پر اپنے شائقین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مصباح ایک تحمل مزاج انسان ہیں اور ایک بہترین قائد ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں محمد عامر وہ باؤلر ہیں جو پاکستان کرکٹ میں ان کی جگہ لے سکتے ہیں اور وہ اسی طرح دل و جان سے باؤلنگ کرتے ہیں جس طرح وہ نوجوانی میں کیا کرتے تھے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اسد شفیق کو موجودہ پاکستانی ٹیم میں اپنا سب سے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ جس طرح اسد شفیق نے انگلینڈ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی اس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایجسبٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے جس طرح اوول میں سنچری اسکور کی، وہ ان کی ذہنی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو مصباح کی جگہ لے سکے ٗوسیم اکرم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
-
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
-
گلاس برج سے
-
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت
-
سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان
-
پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں سے اچانک سیلاب کا خطرہ
-
پاکستانی فری لانسرز نے ریکارڈ آمدنی سے دنیا کو حیران کردیا
-
حکومت کا ایران سے سستا تیل خریدنے پر غور



















































