جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچی ہیں، فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو فائزر ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ فائزر ویکسین کی ایک لاکھ

خوراکیں آج صبح اسلام آباد پہنچی ہیں۔فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی دوسری کھیپ ہے۔ 2 ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔ فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسین لگانے کے بعد دو سال میں مرنے کی افواہ کو جھوٹ قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے خود اس خبر کی تحقیق کی ہے۔ویکسین لگانے کے دو سال بعد مرنے کی افواہ جس شخص کے نام سے چل رہی ہے انہوں نے خود اس کی تردید کردی ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں اس طرح کی منفی خبریں جلدی وائرل ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی اس بارے میں واضح ردِ عمل دینا چاہیے۔عوام سے درخواست ہے کہ افواہ کو آگے نہ بڑھائیں اور خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 96 لاکھ 52 ہزار 379 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 25 ہزار 592 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 109 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،

جن میں سے 93 ہزار 953 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 678 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیاپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب

تک 6 لاکھ 7 ہزار 726 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 680 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 90 ہزار 75 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 561 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 1 ہزار 879 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد

آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 895 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 75 لاکھ 55 ہزار 457 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…