پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

بجلی بلوں میں بڑا ریلیف،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی، امداد کے لیے باقاعدہ پیکج کا اعلان کیا جائے گا، متاثرین کی بحالی کا عمل پانی اترنے پر نقصانات کے تخمینے کے بعد آغاز کیا جائے گا، متاثرہ علاقوں سے سیلاب زدگان کو فلڈ ریلیف کیمپس تک لایا جا رہا ہے جہاں انہیںقیام و طعام اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں، امدادی کاروائیوں میں صرف سرکاری ادارے ہی نہیں سول سوسائٹی اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز بھی سر گرم عمل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰشجاع الرحمان نے فیض پور کلاں اور چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپس کے دورہِ کے موقع پر کیا ۔صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کیمپس میں منعقدہ عید میلاد النبی کی تقریبات میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دعائیں کروائیں۔ متاثرین کی دلجوئی کی اور ان میں تبرک تقسیم کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیرنے لاہور دہلی گیٹ میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں بھی شرکت کی ۔ عید میلاد النبی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500سال ویں یوم ولادت پر پنجاب حکومت کی جانب سے ربیع الاول کے پورے مہینے میں تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تقریبات میں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نبی کریم کی شخصیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے .اب ہمیں نبی کریم رحمت اللعالمین کے کے امتی ہونے کا حق ادا کرنا ہے اور وطن عزیز کو ایسی ریاست کے طور پر پروان چڑھانا ہے جہاں امن و امان ہو ، مساوات ہو بھائی چارہ ہو ۔ سیلاب زدگان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…