جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 4سے 5نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔

مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی، ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں،سموگ سے بچائو کے لئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں،دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں ، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…