بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کی پیشگوئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 اور 5 نومبر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں، جن کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ممکن ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کی امید ہے، شہری احتیاط برتیں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ محکمے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں، جبکہ کسان حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…