اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 862 میں فروخت ہورہا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 4015 ڈالر فی اونس ہے۔







































