جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔کینبرا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلای کے وزیراعظم نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیرِ داخلہ ایسی اصلاحات پر کام شروع کریں گے جن میں تشدد کو فروغ دینے والے کیلئے نفرت انگیز تقریر کو ایک نیا فوجداری جرم قرار دینا، اور تشدد پر اکسانے والی نفرت انگیز تقریر کیلئے سزاں میں اضافہ شامل ہوگا۔

ان اصلاحات کے تحت آن لائن دھمکیوں اور ہراسانی کے مقدمات میں مجرم قرار دیے جانے والوں کی سزا سناتے وقت نفرت کو ایک سنگین عامل (ایگریویٹنگ فیکٹر)کے طور پر شامل کیا جائے گا، حکومت ایک نیا نظام بھی تیار کرے گی جس کے تحت ان تنظیموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا جن کے رہنما تشدد یا نسلی نفرت کو فروغ دینے والی نفرت انگیز تقریر میں ملوث ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے جن کے تحت آسٹریلیا میں نفرت اور تقسیم پھیلانے والے افراد کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جا سکیں گے، یا ایسے افراد کے ویزے بھی رد کیے جائیں گے جو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ایسا کر سکتے ہوں۔آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق ایک نئی 12 ماہ کی ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آسٹریلیا کا تعلیمی نظام یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کی روک تھام کرے، اس سے نمٹے اور اس کا مثر جواب دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…