بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار ایک ماہرِ نجوم لالہ رخ نے ان کی ازدواجی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹرولوجسٹ لالہ رخ نے کہا کہ جب انہوں نے رجب بٹ کی ویڈیوز کا جائزہ لیا تو انہیں ان کی شخصیت میں کچھ منفی پہلو محسوس ہوئے۔ ان کے مطابق رجب بٹ کے رویے میں غرور اور تکبر نمایاں نظر آتا ہے اور صرف دولت کے ذریعے مضبوط رشتے قائم نہیں کیے جا سکتے۔لالہ رخ کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں آنے والی دراڑ ان کے اپنے طرزِ عمل کا نتیجہ ہے اور وقت کے ساتھ انہیں اس کے اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق جب رجب بٹ لندن میں موجود تھے تو ان کی اہلیہ ایمان پہلے ہی علیحدگی کے فیصلے کے قریب پہنچ چکی تھیں اور واپسی کے بعد پیش آنے والے حالات نے اس فیصلے کو مکمل کر دیا۔

آسٹرولوجسٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور بہن کو ایمان زیادہ پسند نہیں تھیں۔ ان کے بقول سوشل میڈیا یا کیمرے کے سامنے جو ماحول دکھایا جاتا تھا، حقیقت اس سے مختلف تھی۔

لالہ رخ نے رجب بٹ کے قریبی حلقے کی ایک اور خاتون، غزل، کے بارے میں بھی سخت رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا رویہ کافی تلخ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے حالات اس وقت رجب بٹ کو درپیش ہیں، ویسے ہی مسائل مستقبل میں غزل کے لیے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی زندگی کے معاملات جب سوشل میڈیا پر نمایاں ہو جاتے ہیں تو اس کا اثر عوامی مقبولیت پر بھی پڑتا ہے۔ ان کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 2026 تک رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر موجود مقبولیت میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…